خبر گرم ہے کہ یونیسکو نے یہ بیان جاری کردیا ہے کہ پاکستان کی آدھی بالغ آبادی ان پڑھ ہے۔ اس پر پاکستانی سیاسی برزجمہروں نے بڑا شور و غوغا مچایا ہے اور پرزور احتجاج کیا ہے، کیونکہ ان کے پاس کرنے کے لیے کچھ اور کام نہیں۔ چنانچہ اس پر یونیسکو نے پاکستانیوں کا دل رکھنے کے لیے اپنے بیان کی تردید کردی ہے۔ یونیسکو نے اب کہا ہے کہ ان کے تجزیوں کےمطابق پاکستان کی آدھی بالغ آبادی ان پڑھ نہیں۔ ہمارے احمق ترین ذرائع نے، جو کہ ظاہر ہے اپنا نام خفیہ رکھنا پسند کرتے ہیں، یہ انکشاف کیا ہے کہ اس پر آدھے پاکستانیوں نے اپنے پورے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی جیت قرار دیا ہے، اور اقوام متحدہ میں اپنے موقف کی علم برداری قرار دیا ہے۔ یہ عین اسی پاکستانی موقف اور رویہ کے مطابق ہے جو وہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ میں کرتا رہتا ہے۔![]()
یونیسکو نے آدھا سچ کہہ دیا
February 5, 2008 by شیخ چلیHello world!
February 2, 2008 by شیخ چلیWelcome to WordPress.com. This is your first post. Edit or delete it and start blogging!